برمنگھم،3؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی) بنگلہ دیش کے شکیب الحسن کسی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز یا ٹورنامنٹ میں 500 سے زائد رنز اور 10 یا زائد وکٹیں لینے والے دنیا کے تیسرے آل رائونڈر بن گئے، شکیب نے منگل کوہندوستان کے خلاف کھیلے گئے ورلڈ کپ میچ میں 66 رنز بنا کر رواں ٹورنامنٹ میں 500 سے زائد رنز بنا کر یہ کارنامہ انجام دیا، شکیب رواں ایونٹ میں اب تک 515 رنز اور 11 وکٹیں لے چکے ہیں، اس سے قبل گریگ چیپل اور ویون رچرڈز بھی یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں، ویون رچرڈز کو ریکارڈدو مرتبہ سنگ میل عبور کرنے کا عالمی اعزاز حاصل ہے۔